سرینگر//جموں وکشمیر حکومت نے ہفتہ کے روز کورونا کرفیو کو 24مئی تک بڑھا دیا۔جاری کورونا کرفیو کا اختتام پیر کو ہونا تھا تاہم اب اس کا سلسلہ ایک اور ہفتے تک جاری رہے گا۔’کورونا کرفیو‘ جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں نافذ رہے گا ۔
اگلی پیر یعنی24مئی کی صبح 7 بجے تک لاک ڈاون میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری ذرائع نے کہا” کچھ ضروری خدمات کو چھوڑ کرفیو سخت ہوگا“۔
ایک سرکاری ٹویٹ میں بتایا گیا”جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں کورونا کرفیو ، 24مئی صبح 7 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کچھ ضروری خدمات کو چھوڑ کرفیو سخت ہوگا “۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو لیکر زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں تشویش پائی جارہی ہے۔