نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز 27 نئے کوویڈ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 454469 ہو گئی، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی وجہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ نئے کیسوں میں سے 19 جموں صوبہ سے اور 08 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 141 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ اب تک 449576 بازیافتوں کی تعداد ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج کوویڈ 19 کے 10 مریض صحت یاب ہوئے، جن میں 09 کا جموں صوبہ سے اور 01 کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔