سرینگر // جموںصوبے میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص کی موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4400ہوگئی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 6مسافروں سمیت جموں و کشمیر میں مزید 100افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 323682ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53ہزار 191ٹیسٹ کئے گئے جن میں 100افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ مثبت قرار دئے گئے100افراد میں 26جموں جبکہ دیگر 74افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 74افراد میں 2بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 72افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 100افراد میں سرینگر میں 100، بارہمولہ میں 5،بڈگام میں 6،پلوامہ میں 5،کپوارہ میں 9،اننت ناگ میں 4،بانڈی پورہ میں 4،گاندربل میں 9،کولگام میں 7اور شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ 1ہزار 72ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دووران کشمیر میں کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2240بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران 26افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 4بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 22افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے26متاثرین میں ضلع جموں میں 5،ادھمپور میں 4،راجوری میں 5،ڈوڈہ میں 6،کٹھوعہ میں 0،سانبہ میں 1، کشتواڑ میں 5 جبکہ پونچھ رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 610ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کو چند دن قبل جی ایم سی راجوری میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2160ہوگئی ہے جبکہ کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 4400تک پہنچ چکی ہے۔ جموں کشمیر میں وائرس سے فوت ہونے والے 4400افراد میں جموں میں 1142، سرینگر میں 834، بارہمولہ میں282،راجوری میں230، بڈگام میں 206، اننت ناگ میں 205،پلوامہ میں 194،کپوارہ میں 166، کٹھوعہ میں 151،ادھمپور میں 137، کولگام میں117،سانبہ میں 120،ڈوڈہ میں129، بانڈی پورہ میں 100،گاندربل میں 78،کشتواڑ میں 44،پونچھ میں 97،رام بن میں 67، شوپیان 58اور ریاسی میں 43شامل ہیں۔