سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت کے مطابق یکم اپریل کو جہاں اس یونین ٹریٹری میں آکسیجن کی پیدواری صلاحیت 15 ہزار ایل پی ایم تھی وہیں اب نئے پلانٹوں کی تنصیب سے یہ صلاحیت 50 ہزار ایل پی ایم تک پہنچا دی گئی ہے۔
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا گیا”جموں و کشمیر میں یکم اپریل 2021 سے آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے“۔