نیوز ڈیسک
سری نگر//محکمہ موسمیات نے آج پیش گوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، “اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہے گی اور بدھ کی سہ پہر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے”۔
جموں و کشمیر کے تمام اسٹیشنوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر میں 13.3 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 8.6 اور گلمرگ میں 4.6 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے علاقے میں دراس میں 6 ڈگری، لیہہ میں 7.4 ڈگری اور کرگل میں 8.9 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں 22.2 ڈگری، کٹرہ میں 20.4 ڈگری، بٹوت میں 12 ڈگری، بانہال اور بھدرواہ اور بھدرواہ میں بالترتیب 11.6 اور 12.1 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔