سری نگر// کورونا وائرس کی دوسری اور تباہ کن لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں گذشتہ چھ دنوں سے جاری مکمل’کورونا کرفیو‘ کے باعث معمولات زندگی مسلسل معطل ہیں۔
جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت بھی کلی طور پر معطل ہے۔
تاہم جہاں اشیائے ضروریہ جیسے دودھ اور سبزیاں فروخت کرنے والی کچھ دکانیں کھلی نظر آ رہی ہیں وہیں اکا دکا نجی گاڑیاں بھی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔