عظمیٰ نیوز سروس
جموں //جموں و کشمیر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے پریس کلب جموں میں اپنی جنرل باڈی کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا۔ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی ریٹرننگ آفیسر انشوجا ٹاک اور ممتاز تائیکوانڈو فیڈریشن آف انڈیا (TFI) کے مبصر راج کمار نے انتخابات کی بغور نگرانی کی۔نئی گورننگ باڈی جو اگلے چار سالوں کے لئے جے اینڈ کے تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی سربراہی کرے گی کا انتخاب ایک ہموار انتخابی عمل کے نتیجے میں ہوا۔ نومنتخب عہدیداران میں راجیش پنگوترا بطور صدر،نثار حسین بطور سینئر نائب صدر،عطا خان بطور نائب صدر (کشمیر)،ڈاکٹر کنو گپتا بطور نائب صدر (جموں)رمیش چندر شرما بطور جنرل سکریٹری،امیت بڈکولیا بطور خزانچی،جنید میئر قصبہ جوائنٹ سکریٹری (کشمیر)انوج شرما جوائنٹ سکریٹری (جموں)شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو کونسل کے اراکین میںامیت کمار بڈکولیا،برہان الدین خان،ترن پریت کور،فصیل علی،منیشا شرما،روحی گپتا،بشیر احمد شیخ شامل ہیں ۔اس تقریب کو بین الاقوامی اور نمایاں تائیکوانڈو ایتھلیٹس کی باوقار موجودگی نے پروان چڑھایا۔انشوجا ٹاک نے نو منتخب ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی اور تائیکوانڈو کے کھیل کو آگے بڑھانے کے لئے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے امید کا اظہار کیا۔