عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// مرکزی حکومت نے پیر کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججوں کی بطور مستقل جج تقرری کو منظوری دے دی۔ وزارت قانون و انصاف کے آزادانہ چارج کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (Twitter) کے ذریعے اس پیش رفت کو شیئر کیا۔وہ ایڈیشنل ججز ، جنہیں مستقل کیا گیا ہے، میں جسٹس راہول بھارتی اورجسٹس موکشا کھجوریا کاظمی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے کالجیم نے 4 جنوری کو دو ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔جسٹس بھارتی اور کاظمی کو 28 مارچ 2023 کو ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا۔