حسین محتشم
پونچھ//جموں کشمیر اردو کونسل کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔اس دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے۔فہرست کے مطابق ناظم نذیر نے 45ووٹ حاصل کئے ہیں،ڈاکٹر خلیق انجم نے 44،غلام رسول صوفی نے 44،بلال فرقانی نے 42جبکہ غلام رسول صوفی نے 33ووٹ حاصل کیے ہیں۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پونچھ سے ڈاکٹر خلیق انجم جیسی شخصیت کو کامیابی ملی ہے،جس پرپونچھ کے ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے۔پونچھ کے مختلف ادبی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ڈاکٹر خلیق انجم اردو کے فروغ کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ محنت کریں گے۔انہوں نے ڈاکٹر خلیق انجم کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن جموں کشمیر اردو کونسل کے چیف الیکشن کمیشنر ریاض احمد ملک،الیکشن کمشنر اول جی این وار، الیکشن کمیشنر دوم ڈاکٹر معروف شاہ کو کامیاب انتخابات کروانے پر بھی مبارکباد پیش کی۔