عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//اتحاد اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ راجوری نے ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے یوم تاسیس کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر’’یونٹی رن ‘‘کا اہتمام کیا ۔ تقریب کے بعد مذکورہ دوڑ سیلانی بس سٹینڈ سے شروع ہوئی اورباہمی بھائی چارے اور اتحاد کے موضوعات کی گونج میں کھیورہ کے اسپورٹس سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب جس میں سماج کے مختلف طبقات کی پرجوش شرکت کی، ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل کی قیادت میں منعقد ہوئی۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے کہا کہ یونٹی رن محض ایک تقریب نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کے بطور یونین ٹیریٹری کے قیام کے بعد سے گزشتہ چار سالوں میں خطے کی تبدیلی کی علامت ہے۔جموں و کشمیر انتظامیہ کا 31 اکتوبر کو ‘یونین ٹیریٹری یوم تاسیس’ کے طور پر منانے کا فیصلہ اس عرصے کے دوران رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل نے خطے میں اتحاد، امن اور شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے یونین ٹیریٹری کے قیام کے بعد سے ہونے والی پیشرفت اور ترقی پر روشنی ڈالی اور معاشرے کے تمام طبقات کو خطے کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ترغیب دی۔اس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کیسا تھ ساتھ سیول انتظامیہ کے دیگر آفیسران ،سیکورٹی فورسز کے اہلکار و آفیسران کیساتھ ساتھ دیگر منتظمین بھی موجود تھے ۔