جموں//وِیشوا کشمیری سماج نے اپنی ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی اور سالانہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی جس میں سالانہ ماتا کھیر بھوانی جی یاترا تولہ مولہ کشمیر ، میڈیکل کیمپ اور جگتی میں سپورٹس کارنیول ، مضمون نویسی مقابلہ کشمیری پنڈت بچوں کے ساتھ دیگر سرگرمیوں کے بارے میں وزیر اعظم کو خط تحریر کرنا وغیرہ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان مہمان خصوصی تھے۔اُنہوں نے پہلی مشن سکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہریانہ راج نہرو اور شیوا ہنگلوکو بھی سہولیت فراہم کی جنہوں نے حال ہی میں ایک متاثر کن تقریب منعقد کی تھی۔وی کے ایس آرگنائزیشن کی جانب سے کی جارہی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے کے پی کے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں اپنی محنت اور عمدہ کارکردگی اور جموں و کشمیر یوٹی میں تعلیم کے نظام کو فروغ کے لئے کے پی کے شراکت کی تعریف کی۔اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوان ہنرمندی کی ترقی میں ملک کی قیادت کریں گے۔منوج کمار دھر وی سی جموں یونیورسٹی ، اشوک ایما و ی سی سینٹرل یونیورسٹی ، وینا پنڈتا چیئر پرسن جے کے بی او ایس ای ، راجیش گپتا صدر (وی ایچ پی اور چیئرمین ٹوراِزم فیڈریشن) ، وِجے صراف (وی پی ووشو فیڈریشن آف انڈیا) اور آدرش پال گپتا (پی پی نیوز لائین) دیگر معززین میں شامل تھے۔مشیر موصوف نے انہیں تہنیت پیش کی۔مشیرفاروق خان نے ڈاکٹر ٹی کے موزا (سابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز) ، ڈاکٹر سی این ٹیکو (پیتھالوجسٹ) ، ڈاکٹر گوتم گوئیل ، بہاری کاک ، اشوانی (صدر پریس کلب جموں) کو توصیفی اور لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔اِس موقعہ پر کنوینر وی کے ایس کرن واتل،جنرل سیکرٹری پنٹو جی ، وجے بقایا، بی ایل بھٹ ، کلدیپ کھڈا ، ڈاکٹر اندو کول ، ڈاکٹر انیکا کول ، ڈاکٹر اوشا کھئی ، راجیش بھٹ ، ہیرالال بھٹ ، بی ایل دھر ، کمل گنجو ، اجے کمار بھی موجود تھے۔