سرینگر//’’ریاست جموں کشمیر میں جنگجویانہ مخالف کارروائیوں میں 1660پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں جبکہ پولیس نے منشیات کے کارو بار اور استعمال میں ملوث 616افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے‘‘۔ اس بات کا خلاصہ جمو ں کشمیر پولیس کے سربراہ داکٹر ایس پی وید نے وجے پور جموں میں قائم پولیس ٹرینگ سنٹر میں 215پولیس اہلکاروں کے ابتدائی تربیت مکمل کرنے کے بعد پاسنگ اوٹ پر یڈ پر خطاب کرنے کے دوران کیاہے ۔ ڈائر یکٹر جنرل آف نے اپنی تقریر میں کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر سماجی جرائم میں بہتریں کارکردگی کی بنیاد پراسے ملک بھر میں ایک مضبوط فورس کی صورت میں دیکھا جاتا ہے۔ پولیس سربراہ نے کہا جموں و کشمیر پولیس ملک کی سالمیت اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ30 سال سے دہشتگردی کے خلاف لڑرہی ہے جس میں ابھی تک 1660 پولیس افسران و اہلکار وںنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ڈی جی پی نے منشیات کے خلاف جنگ میں پولیس کی کارکردگی کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ منشیات مخالف جنگ میں جموں و کشمیر پولیس نے اس سال 645 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ 40000 متاثر افراد کو پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن مراکز پر علاج کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے فلاح و بہبود کا زکر کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا جوانوں و افسروں کے لئے کئی فلاح و بہبود کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 18263 پولیس اہلکاروں کو ترقی سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ 5079 اہلکاروں جن میں فالوور بھی شامل ہے کو in-situ پرومشن دیا گیا۔ پاسنگ ائوٹ تقریب کے بعد ڈی جی پی نے سینٹر میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم اور ایم ایچ سی کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پرنسپل پی ٹی ٹی آئی نے تقریب پر آئے ہوئے مہمانوں کو شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ٹرینگ سینٹر کے بارے میں معلومات فراہم کی۔