جموں//جموںوکشمیر نے عوامی تقسیم کاری نظام کے تحت پچھلے دو ماہ کے دوران 1.19کروڑ مستحقین میں 11.50لاکھ کوئنٹل راشن تقسیم کیاجس میں سے 72لاکھ مستحقین میں مارچ اور اپریل 2020 ء مہینوں کا راشن مفت تقسیم کیا گیا۔ محکمہ خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین ایک اہم محکمہ ہے جو کورونا وائرس وبا کے دوران بھی تن دہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے لوگوں کو راشن فراہم کررہا ہے۔ محکمہ نے نہ صرف سرگرمی کے ساتھ اپنی معمول ڈیوٹی دی بلکہ اس نے لوگوں کی دہلیز پر راشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یوٹی کے ڈپٹی کمشنروں کو بھی راشن دستیاب کرایا تاکہ وہ اسے مائیگرنٹ مزدوروں ، ضرورت مند ورکروں اور کورنٹین مراکز میں تقسیم کریں۔محکمہ کو 6494.28کوئنٹل دالیں موصول ہوئیں اور ا سے بھی عنقریب اے اے وائی ، پی ایچ ایچ اور بی پی ایل کنبوں میں جلد ہی مفت تقسیم کیا جائے گا۔ بازاروں میں غذائی اجناس کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے محکمہ نے مانیٹرنگ اور انفورسمنٹ ونگوں کو متحرک کیا جنہوں نے 25؍ مارچ سے لے 28؍ اپریل تک خلاف ورزی کرنے والوں سے 7.28لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا۔ محکمہ نے مختلف محکموںمیں تین لاکھ ماسک اور 45 ہزار سنیٹائزر تقسیم کئے جن میںملازمین ، ایف پی شاپ ڈیلر ، مزدور ، تیل خاکی ڈیر ااور ٹرانسپور ٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ محکمہ نے پولیس محکمہ ، لیبر محکمہ ، پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی محکمہ کے علاوہ یوایل بی کو بھی سینٹائزر اور ماسک فراہم کئے ۔کشمیر صوبے میںمحکمہ نے گیس سلنڈر لوگوں کی دہلیز تک پہنچاتے ہوئے ان دو مہینوں میں صارفین کو 10.40لاکھ سلنڈر مہیا کرائیں۔ کشمیر صوبے میں متعلقہ محکمہ نے 68.02لاکھ مستحقین میں اپریل اور مئی مہینوں کا پیشگی راشن تقسیم کیا ۔ اس عمل کے تحت صارفین میں 6.50لاکھ کوئنٹل راشن تقسیم کیا گیا۔محکمہ نے پردھان منتر ی غریب کلیان انا یوجنا کے تحت اے اے وائی ، پی ایچ ایچ اور بی پی ایل زمروں کے تحت آنے والے 40.47 مستحقین میں اپریل مہینے کے لئے 2.13لاکھ کوئنٹل راشن تقسیم کیا۔ علاوہ ازیں ان زمروں کے صارفین کو مئی اور جون 2020ء کے لئے بھی لگ بھگ چار لاکھ کوئنٹل راشن فراہم کیا جائے گا۔ محکمہ نے ڈپٹی کمشنروں کے حق میں بھی 3000 کوئنٹل راشن جاری کیا تاکہ وہ مائیگرنٹ لیبروں ، ضرورت مند ورکروں ، کورنٹین مراکز اور دیگر طبقوں کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔محکمہ نے کشمیر صوبے میں مستحقین میں 43.68لیٹر تیل خاکی بھی تقسیم کیا ۔ اسی طرح جموں صوبے میں محکمہ نے 51.65لاکھ مستحقین میں 5.76لاکھ کوئنٹل راشن اپریل اور مئی مہینوں کے لئے پیشگی طور پر تقسیم کیا۔صوبے میں پردھان منتری غریب کلیا ن انا یوجنا کے تحت اے اے وائی ، پی ایچ ایچ اور بی پی ایل زمروں کے 31.54لاکھ مستحقین میں اپریل مہینے کے لئے 1.40لاکھ کوئنٹل راشن مفت تقسیم کیا۔ محکمہ نے ریڈ کراس سوسائٹی جموں کو بھی ایک ہزار کوئنٹل چاول اور 1500کوئنٹل آٹا جاری کیا تاکہ غریب اور ضرورت مند مزدوروں اورڈیلی ویجروں میں یہ راشن ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے تشکیل شدہ کمیٹی کے ذریعے سے مفت تقسیم کیا جاسکے۔