نیوز ڈیسک
سری نگر// جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات لگاتار بڑھ رہے مزید 32 افراد کی رپورٹ مثبت۔جموں وکشمیر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورنا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کے روز مزید 32 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اتوار کے روز جموں ضلع میں 17، سری نگر میں 10، بارہ مولہ میں 3اور بڈگام میں دو افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت جموں وکشمیر میں کل ملا کر 163مریض اس وائرس میں مبتلا ہے جس میں سے 109جموں اور 54کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
دریں اثنا کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی اضافہ سے لوگوں میں ایک دفعہ پھر فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔