سرینگر //جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھرکورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 1141افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ 4متاثرین فوت ہوگئے۔ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 36ہزار794ٹیسٹ کئے گئے جن میں258سفر کرنے والوں سمیت 1141افراد مثبت قرار دئے گئے۔ متاثرین میں 434 جموں جبکہ 704افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 704متاثرین میں 116بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آئے ہیںجبکہ 591مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے 704متاثرین میں سرینگر میں418، بارہمولہ میں 136، بڈگام میں 25، پلوامہ میں 21، کپوارہ میں 23، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 13،کولگام میں 28 اور شوپیان سے 6متاثرین تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 85ہزار757تک پہنچ گئی۔اس دوران کشمیر میں 3افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ متوفین میں ڈلگیٹ کا 55سالہ نوجوان، یاری کھاہ کولگام کا 68سالہ شخص اوررنگپورہ احمد نگر کا 76سالہ شخص شامل ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد1288ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں مزید 434افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں292مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 142بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے جموں پہنچے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی تعداد 57ہزار کا ہندسہ پار کرکے 57ہزار120ہوگئی ہے جبکہ یہاں جمعراات کو مزید ایک شخص کے فوت ہونے سے متوفین کی مجموعی تعداد 758ہوچکی ہے۔
بارہمولہ میں مزید 8علاقوں میں محدود بندشیں
فیاض بخاری
بارہمولہ // ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ نے جمعرات کو 8 علاقوں کو’ محدود بندش والے‘ مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا۔ضلع مجسٹریٹ کے ایک حکم نامے کے مطابق خواجہ باغ لوئر پیٹرول پمپ سے جیٹی روڑ، چک کانسپورہ پورہ ، سنگری کالونی ، کانلی باغ ، دیوان باغ اور دلنہ کے قاضی محلہ ، راوت پورہ ، دلنہ گھاٹ اور میلات کالونی ، شیروانی اور لون محلہ اورفیروزپورہ ٹنگمرگ کو محدود بندش والے علاقوں کے زمرے میں لایا گیا ہے۔ ان علاقوں میں بغیر ایمرجنسی سروس مکمل لاک ڈائون ہوگا اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائیگا۔متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوںسے کہا گیا ہے کہ وہ فوری کووڈ ٹیسٹ کرائیں ورنہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔علاقوں کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے اور کسی بھی شخص کو اندر یا باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل بدھ کو ضلع انتظامیہ ضلع انتظامیہ سرینگر نے میڈیکل زون بٹہ مالو اور جڈی بل کے تحت آنے والے مزید 9علاقوں میں مائکرو کنٹیمنٹ زون (Micro Containment Zone) قرار دیا ہے جن میں نواب باغ نزدیک بہرار اسپتال لال بازار، لین نمبر 1عمر کالونی (ائے )لال بازار نزدیک رہ مسجد، عمر کالونی( اے) لال بازار لین نمبر 3نزدیک جی ڈی گوائنکا سکول ، زند شاہ مسجد کاٹھی دروازہ ، سنگین دروازہ ہاکہ بازار،گلشن محلہ عثمان آباد حول شامل ہیں۔ میڈیکل زون بٹہ مالو میں وازہ باغ حیدرپورہ، ستھرا شاہی نزدیک حول ، ستھر ا شاہی نزدیک سیول سیکریٹریٹ،ایس ڈی اے کالونی بٹہ مالو نزدیک ٹیلنٹ سکول، قمر آباد بمنہ نزدیک صدیق لین ابو بکر مسجد بمنہ شامل ہیں۔ اس سے قبل نوشہرہ مین سٹاپ، عمر ہیر مسجد عثمان، باغات نزدیک جامع مسجد، بٹہ مالو نزدیک پی سی آر نزدیک جامع مسجد اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کو متاثرہ علاقہ قرار دیا گیا تھا ۔