جموں//مرکزی وزیرخزانہ کی جانب سے جموں وکشمیر کیلئے تیس ہزار کروڑ کی بجٹ کو تعمیرو ترقی اورعوامی مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے کافی قرار دیتے ہوے وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت نے کہا کہ خود وزیراعظم جموں وکشمیرکو ترقی کی منزلوں پرلے جانے عوامی مسائل حل کرنے بے روز گارو کورو زگار دلانے میں سنجیدہ ہے اور کروناوائرس کی وبائی بیماری کاجس طرح سے ملک نے سامنا کیااس سے بھارت ایک مضبوط مستحکم ملک کی حیثیت سے اُبھر کرسامنے آ یاہے ۔ڈیجٹل انڈیا کاخواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا ،ملک کے عوام کووزیراعظم پر سو فیصد اعتماد ہے ۔ پارٹی صدر دفتر جموں میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹرجتندر سنگھ نے کہا کہ سرینگر اور جموں میں میٹرو سروس شروع کی جارہی ہے اور آئندہ چند برسوں کے دوران یہ کام مکمل ہوگا ،جموں میں ایمز اسپتال کام کرنے کے قریب پہنچ گیاہے ،ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور مرکزی زیرانتظام علاقے میں بنیادی ڈھانچے کوفراہم کرنے میں مرکزی سرکار کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جموں وکشمیرکی تعمیرترقی بیروزگاری کے خاتمے لوگوں کے مشکلات کاازالہ کرنے میں خود سنجیدہ ہیں اور جموں کشمیرکے حوالے سے ہردن جانکاری حاصل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت چیلنجوں کامردانہ وار مقابلہ کررہاہے اور کسی بھی چیلنج کو ہلکے میں نہیں لے رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ 2014سے پہلے کئی ریاستوں میں ہوائی اڈے ہی نہیں تھے، اب ہرایک ریاست اور علاقے میں ہوا ئی پٹیاں بن رہی ہیں، لوگوں کوملک اور دنیاکے ساتھ جوڑنے کے لئے شاہرائوں کی تعمیرجنگی بنیادوں پرعمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرمیں حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ اس مرکزی زیر انتظام علاقے میں بد امنی پھیلانے لوگوں میں خوف ودہشت پیدا کرنے کی بر پور کوشش کی جارہی ہے تاہم جموں وکشمیرپولیس، سیکورٹی ایجنسیاں اپناکردار بہتر طریقے سے انجام دے رہی ے اور پولیس وفورسز کی جانب سے مشترکہ طو رپرعسکریت کے خلاف فیصلہ کن کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ۔