عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ بجلی کا ایک اورملازم بجلی کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جان بحق ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ سب ڈویژن چاڈورہ سے وابستہ منظور احمد ساکن چک پورہ کنہ ہامہ چاڈورہ جمعرات کو دوران ڈیوٹی کرالہ پورہ میں بجلی کھمبے پر ترسیلی لائن کو ٹھیک کر رہا تھا،جس دوران کرنٹ لگنے سے وہ جاں بحق ہوا۔اس کی نعش جب گھرپہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ بعد میں انہیں علاقے سے پوسٹ مارٹم کیلئے واپس اسپتال لے جایاگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق منظور احمد کافی عرصے سے محکمہ بجلی میں بطور ڈیلی ویجر کام کر رہے تھا جبکہ حال ہی میں وہ مستقل ہوا تھا انہوں نے بتایا کہ مرحوم کے چھوٹے بچے اور معذور والد ہیں،جن کا منظور واحد کفیل تھا۔
الیکٹریکل ایمپلائز یونین کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ3دنوں میں یہ تیسرا حادثہ ہے ،جس میں محکمہ بجلی کے ملازم کی جان گئی۔ادھرسرینگر کے پادشاہی باغ علاقے میں اس وقت قیامت صغری بپا ہوئی جب ٹریکٹر سے گر کر سات سال کا بچہ موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق کمسن بچہ ٹریکٹر میں سوار تھا جب ڈرائیور زرعی زمین پر کھیتی کر رہا تھا تاہم اچانک بچہ گر کر ٹریکٹر کے نیچے آ گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔مہلوک بچے کی شناخت احمد ولد محمد ہارون راتھر ساکنہ پادشاہی باغ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ ادھر جونہی یہ خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی اور بچے کے والدین پر قیامت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ادھرکشتواڑ میںکل صبح پیش اے ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔مرگن کے ناڈیبلن علاقے میں ٹاٹا موبایل زیرنمبر Jk03M 3594 جو گاورن سے انشن کی طرف جارہی تھی اور صبح کے وقت ڈارئیور سے بے قابو ہوکر لڑھک کر حادثے کی شکار ہوگی ۔حادثے میں دو افرادامتیاز احمد ولد عبدل رشید ساکن کپرن ڈورو و محمد اسلم ساکن متی گاورن جاں بحق ہوئے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج۔کرلیاہے۔دریں اثنائکٹھوعہ میںایک ٹرک کے ٹکر سے ایک شخص اور اس کے بیٹے کی موت ہو گئی۔دونوں ناگڑی گاؤں میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل کر ہلاک کر دیا۔