نیوز ڈیسک
جموں // بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہجموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات مئی 2023میں ہونگے ۔جنرل سیکریٹر ی نے پارٹی لیڈران سے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات کیلئے تیار رہیں کیونکہ بی جے پی بھاری اکثریت سے جیت درج کرے گی ۔ جموں میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر لیڈران کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ترون چھگ نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے بھی جانکاری حاصل کی اور کہا کہ پارٹی کا انتخابات میںانتہائی کلیدی رول ہوگا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مئی کے مہینے میں منعقد ہونگے اور جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت ہو گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ لوگوں نے مقامی سیاسی پارٹیوںکوآج تک بہت دیکھا ہے اور وہ بدلائو چاہتے ہیں۔ لہٰذا پارٹی لیڈران اسمبلی انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس نے لوگوں کو بے وقف بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے، اب وہ وقت گیا اور لوگوں کو بھی سب سمجھ آچکا ہے ۔ چگھ نے مز ید کہا کہ جموں کشمیر کے عوام تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اور یہ سب بی جے پی ہی ممکن کر اسکتی ہے ۔ ترون نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نے آج تک لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے ان کو عملی جامع پہنایا گیا اور جموں کشمیر میں ترقی کو یقینی بنایا ،ا ٓئندہ بھی ایسا ہی ہوگا اور لوگ کے توقعات پر کھرا اترا جائے گا ۔