۔ 5برسوں کے دوران35639افراد منشیات کے عادی ،34بحالی مراکز قائم
سرینگر//شراب نوشی اورمنشیات کے بڑھتے ہوئے بحران کی نشاندہی کرنے والے ایک واضح انکشاف میں، سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جموں و کشمیر میں10.5 فیصد سے زیادہ مرد باقاعدہ شراب نوشی کرتے ہیں۔نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق جموںوکشمیرمیں خواتین بھی شراب پیتی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں اسبات کاانکشاف کیاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیں شراب کی فروخت سے حکومت کی آمدنی پچھلی دہائی میں15فیصد تک بڑھ گئی ہے ،جو991.55 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2486.34 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ مرکزی وزیرصحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ راجیہ سبھا میں پیش کیا گیاNFHS ڈیٹا، ایک متعلقہ تصویر پیش کرتا ہے،جس میں یہ ایک انکشاف کیاکہ جموں وکشمیرمیں 10.5فیصد مرد اور 0.2فیصد خواتین،جن کی عمر 15سے 49سال کے گروپ میں آتی ہے، الکحل یعنی شراب استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ فیصد قومی اوسط کے مقابلے میں معمولی معلوم ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ایک ایسے خطے میں شراب نوشی کا شکار ایک قابل ذکر آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں جو پہلے ہی منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت سے دوچار ہے۔زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ الکحل کی فروخت کا اعداد و شمار جموں وکشمیر کے ایکسائز کلیکشن میں ظاہر ہوتا ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق آمدنی 2013-14 میں 991.55کروڑ روپے سے بڑھ کر 2023-24 میں2486.34 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ سرکاری اعداد و شمار اس مسئلے کے حقیقی پیمانے کو کم نہیں سمجھتے ہیں، کیونکہ سماجی بدنامی خاص طور پر خواتین میں نمایاں طور پر کم رپورٹنگ کا باعث بنتی ہے۔ایک اوررپورٹ میں یہ بتایاگیاکہ ایک مثبت پیش رفت کے طور پر، جموں و کشمیر میں منشیات اور شراب کے عادی افراد کی تعداد میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اضافہ ہو رہا ہے۔ایک انگریزی اخبارکے پاس دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں ایک مربوط بحالی مرکز برائے عادی افراد ہے جبکہ آؤٹ ریچ اینڈ ڈراپ ان سینٹرزکی تعداد تین ہے۔ اسی طرح، دو کمیونٹی بیسڈ پیر لیڈ انٹروینشن ، چھ ڈسٹرکٹ ڈی ایڈکشن سینٹرز (ڈی ڈی اے سی)، ایک اسٹیٹ لیول کوآرڈینیٹنگ ایجنسی (ایس ایل سی اے) اور 21 اضافی علاج کی سہولت موجود ہیں۔یہ تمام مراکز شراب اور منشیات کی لت میں مبتلا لوگوں کے لیے مرکزی وزارت سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے محکمہ سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے ذریعے تعاون کر رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے5سالوں کے دوران ان مراکز سے فائدہ حاصل کرنے والے منشیات اور شراب کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔2019-20 کے دوران ان مراکز میں صرف 247 افراد کا علاج کیا گیا لیکن 2020-21 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 1509 ہو گئی۔ ایک بار پھر سال2021-22 میں یہ تعداد بڑھ کر 5372 ہوگئی اور 2022-23 میں یہ تعداد 17018 تک پہنچ گئی جبکہ2023-24 کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 35639 عادی افراد نے ان مراکز سے فائدہ اٹھایا۔قابل ذکر ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے تین ارکان نے شراب پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرنے والے پرائیویٹ بل پیش کئے ہیں۔یہ بل جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، جس کا اجلاس 3 مارچ سے بجٹ اجلاس کے لیے جموں میں ہوگا۔