جموں //یوگ ا نند کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (YCET) اور انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی جانب سے جموال گروپ آف ایجوکیشنل انسٹیچوشنز کے زیر اہتمام مشترکہ طور سے منیجمنٹ کم ٹیکنکل فیسٹ ‘EKATRA-19’ کا دو روزہ پروگرام منگل کے روزاختتام پذیر ہوا ہے۔ایک بیان کے مطابق فیسٹ جموال گروپ آف انسٹیچوشنز کا ایک باقاعدہ فیچر ہے، جس میں جموں کے متعدد اداروں نے شرکت کی ۔فیسٹ کے دوران متعدد پروگرام جیسے کہ منیجمنٹ پروگرام ، مزاحیہ پروگرام ، تمدنی پروگرام وغیرپیش کئے جائیں گے۔شہر کے دیگر اداروں کی شرکت کی وجہ سے یہ پروگرام ایک بڑا پروگرام بن گیا ہے۔JGEI کے چیر مین انجینئر ودھی سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے ادارے کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔اختتامی تقریب پر متعد دپروگرام پیش کئے گئے ،جس کے بعد فیشن شوو کا اہتمام بھی کیا گیا،جو کشمیری اور سکھ ہیریٹیج کے بنیاد پر مبنی تھا متعدد پروگراموں کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔کمیٹی کی جانب سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ فیسٹ طلاب کے لئے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک شاندار پلیٹ فارم ہے،جس سے طلاب کو ریفریشمنٹ ملتی ہے۔ ۔ڈائریکٹر انسٹیچوٹ آف منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر اجے شرما نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔