سری نگر// جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں ڈی آر ڈی او کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے 500 بستروں والے کورونا ہسپتال کو رواں ماہ کی 25 تاریخ کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔
تاہم سری نگر میں ڈی آر ڈی او نے بڈگام کے ریشی پورہ میں اس ہسپتال پر کام شروع کرنے کے بعد اچانک روک دیا اور اسے سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ منتقل کر دیا جہاں اس پر کام جاری ہے۔