عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں خطہ بالخصوص جموں اور ملحقہ علاقوں میں ان دنوں گرمی کی شدید لہر شروع ہو گئی ہے اور گزشتہ کچھ دنوں سے درجہ حرارت مسلسل 40ڈگری سے زائد رہ رہا ہے ۔اچانک شرو ع ہوئی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی گرم موسم کے پیش نظر اپنی صحت اور تندرستی کا خیال رکھیں۔اپنے بیان میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہرشہری پر زور دیا کہ وہ کثرت سے پانی کا استعمال کریں اور زیادہ درجہ حرارت کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ بچوں اور بوڑھوں کا زیادہ خیال رکھیں کیونکہ وہ گرمی سے متعلق بیماریوں کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے مزید اپیل کی کہ وہ آتشزدگی جیسے کسی بھی حادثے کی صورت میں ایس ڈی ایم، تحصیلدار یا ایس ایچ او سے رابطہ کریں۔آگ لگنے کی صورت میں لوگ فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے 101 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ دوسرے نمبر جن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ان میں فائر کنٹرول روم گاندھی نگر 0191-2457705، 0191-2435283، فائر اسٹیشن اولڈ سٹی 0191-2544263, 0191-2544262; ایف ایس روپ نگر 0191-2597522 ایف ایس گنگیال 0191-2480026 ایف ایس کینال 0191-2555260 ایف ایس اکھنور 01924-252481 ایف ایس آر ایس پورہ 01923-265703 ایف ایس بشنہ 01923-237937 ایف ایس ارنیہ 9149525773وغیرہ نمبرات پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع کسی بھی جنگلات میں اگر آگ نمودار ہوتی ہے تو اُس صورت میں لوگ فاریسٹ رینج آفیسرز رینج آفیسر جموں- 9419175278 ،رینج آفیسر کالیدھر9149570084 رینج آفیسر باہو 9419212594 رینج آفیسر جندرہ 9797596327وغیرہ نمبرات پر کو اطلاع دی جاسکتی ہے ۔کسی بھی طبی ہنگامی صورت حال میں، 108 پر کال کر کے یا مقامی پبلک ہیلتھ سنٹر یا کسی سرکاری صحت کی سہولت پر جا کر مدد لی جا سکتی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سیل جموں ہفتے کے کسی بھی دن، چوبیس گھنٹے 0191-2571616 پر عوامی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دستیاب ہے۔غور طلب ہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں میں گرمی میں مزید شدت آنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔