پرویز احمد
سرینگر //جموں صوبہ میں ڈینگی متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ بدھ کو جموں صوبے میں ڈینگی کی تشخیص کیلئے 526ٹیسٹ کئے گئے جن میں 20کمسن بچوں سمیت 173افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پچھلے 24گھنٹوں میں یہاں ڈینگی سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 10بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں وبائی بیماریوں پر نظر گزر ررکھنے کیلئے تعینات ڈیوژنل نوڈل آفیسر جموں ہرجیت رائے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’جموں صوبے میں مزید 173افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 20بچے بھی شامل ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ متاثرین میں 117مرد اور 56خواتین بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ’’ جموں صوبے میں ابتک مجموعی طور پر 17ہزار 896ڑٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں5ہزار 602ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ڈیویژنل نوڈل آفیسر کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں 89افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح ضلع میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 4356ہوگئی ہے۔ سانبہ میں 11نئے متاثرین کے ساتھ تعداد 215، کٹھوعہ میں 6نئے متاثرین کے ساتھ90، ادھمپور میں 33متاثرین کے ساتھ 516،ڈوڈہ میں 28نئے کیسز کے ساتھ تعداد 188، رام بن میں ایک نئے متاثرہ شخص کے ساتھ33اور کشتواڑ میں 3نئے معاملات کے ساتھ مجموعی تعداد 18ہے۔ کشمیر صوبے میں ڈینگی کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور یہاں ڈینگی متاثرین کی تعداد 6بنی ہوئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں سے آنے والے افراد میں ایک اور شخص کے ڈینگی سے متاثر ہوا اور ابتک بیرون ریاستوں سے آنے والے 12افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔