Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

جموں میں پولیس کی تلاشی کارروائی

Last updated: May 7, 2022 12:00 am
Share
3 Min Read
SHARE

نیوز ڈیسک
جموں//جموں ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے سال 2007 میں درج ایک کیس کی تفتیش اور قانونی طریقہ کار کے دوران جموں شہر کے کچھ حصوں میں چھاپوں کے دوران کئی اہم دستاویزات اور کچھ دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیا۔یہ مقدمہ 2007 میں ایف آئی آر 01/2007پولیس تھانہ سٹی جموں میں درج کیا گیا تھا جب سید علی شاہ گیلانی کے دورے کے دوران قابل اعتراض اور حساس نعرے لگائے گئے تھے۔اس کیس کی تفتیش اور قانونی کارروائی جاری تھی اور دو ملزمان رئیس احمد ملک ولد مرحوم محمد صادق ملک ساکنہ دالپتیا محلہ جموں اور محمد شریف سرتاج ولد شمس الدین ساکن بھلیسہ ڈوڈہ، موجودہ کھٹکان تالاب جموں اپنی گرفتاری سے بچ رہے تھے۔ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے گھر تلاشی کے وارنٹ جاری کرنے کے بعد جموں پولیس کی خصوصی ٹیموں نے دالپتیا محلہ، سنجوان اور کھڈیکا تالاب میں 2007 کے کیس میں مطلوب دونوں ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے۔دونوں کے گھر کے احاطے کی پولیس ٹیموں نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں تلاشی لی جس کے دوران کئی حساس دستاویزات، مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا۔ یہ چھاپے شمالی اور جنوبی زون کی ٹیموں کے افسران کی نگرانی میں مارے گئے۔ضبط شدہ مواد میں جماعت اسلامی (کالعدم تنظیم) کا ڈوڈہ کے علاقے سے متعلق لٹریچر، پاکستان میں میڈیکل میں داخلے کے لیے فارم، عبدالرحمان نامی ایک شخص کے بارے میں رپورٹ ،جو اس علاقے کا دورہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا اور بعد میں ڈی پورٹ ہو گیا، جموں سے متعلق لٹریچر شامل ہے۔ تحریک آزادی کشمیر، ایک فون ڈائری جس میں پاکستان کے نمبرز، مختلف کھاتوں سے متعلق کیش رجسٹر، ایران سے متعلق ایک شناختی کارڈ، جماعت اسلامی کے قائدین کے ساتھ جموں کشمیر کی تحریک آزادی سے متعلق میٹنگ کے نوٹسز اور جموں و کشمیر کی تحریک آزادی سے متعلق ڈاک ٹکٹ بھی شامل ہے۔ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پیر مٹھا میں کیس زیر نمبر/2022 27  ایک کالعدم تنظیم سے متعلق مجرمانہ مواد کی برآمدگی پر ایک تازہ مقدمہ درج کیا گیا  اور اس معاملے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?