سرینگر/حکام نے کہا ہے کہ جموں میں ایک فوجی کیمپ کے باہر پاکستان کیلئے مبینہ جاسوسی کرنے والے دو مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ دونوں کو کیمپ کے باہر تصاویر لیتے ہوئے اور ویڈیو بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دونوں کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جو اُن سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔
خبر رسیاں ادارے پی ٹی آئی نے حکام کا حوالہ د یتے ہوئے لکھا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے دونوں کو مشکوک حالت میں پارا منڈل موہر کے نزدیک رتنا چوک ملٹری سٹیشن کے آس پاس پاکر دھر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک کا تعلق کٹھوعہ سے ہے جبکہ دوسرا ڈوڈہ کا رہنے والا ہے۔