جموں//جموں کے مضافاتی علاقہ سدھرا میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد از جان جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں میں ناروا سے سدھر کی طرف جا رہی ایک کار کو گذشتہ شب گالف کورس گیٹ کے نزدیک ایک ٹریکٹر نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت امن دیو سنگھ اور ترون بالی ساکن نیو پلاٹ کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت کنال شرما کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ زخمی شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔