جموں//بدھ کو شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری کے پار چلا گیا اس طرح یہ جاری موسم گرما کا گرم ترین دن رہا ۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1ڈگری سیلسس رہا جو معمول سے 3.3ڈگری زائد تھا۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت میں قابل ذکر اضافہ درج ہوا ہے ، گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5ڈگری رہا جو کہ معمول سے 2.5ڈگری زیادہ سے زیادہ رہا۔ اس سے قبل اگر چہ 28اپریل کو 39.1ڈگری درجہ حرارت تھا تاہم گزشتہ ہفتہ کے دوران تازہ بارشوں سے ایک بار پھر موسم خوشگوار ہو گیا تھا اور درجہ حرارت میں بھی گرائوٹ آئی تھی۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا کہ اگلے ایک دو روز درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے تاہم 10مئی کے بعد بارش کا امکان ہے جس کے بعدگرمی کی شدت ماند پڑ سکتی ہے ۔