عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جی ایس ٹی ہفتہ کی تقریبات کے آخری دن جموں ڈویژن بھر میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم اور ریلیاں نکالی گئیں۔ایڈیشنل کمشنر، اسٹیٹ ٹیکسز (ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ) جموں نرمیتا ڈوگرا نے تجارتی اور کاروباری برادری میں ٹیکس بیداری پیدا کرنے کے لیے جموں ڈویڑن کے مختلف اضلاع میں موبائل ٹیموں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ نرمیتا ڈوگرا نے کمشنر، ریاستی محکمہ ٹیکس، ڈاکٹر رشمی سنگھ کی طرف سے جی ایس ٹی ہفتہ کے انعقاد اور قوم کی ترقی میں ٹیکس کی تعمیل کے اصول کی اہمیت کے پیغام کو پھیلانے کے لیے اٹھائے گئے منفرد اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے اس سال شروع کی گئی ٹیکس بیداری کا اقدام ایک مسلسل عمل ہے اور اسے ایونٹ کے اختتام کے بعد بھی جاری رکھا جائے گا۔