سری نگر// گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال (جی ایم سی) جموں میں میوکور مائیکوسز یا بلیک فنگس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔
پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن نے یو این آئی کو بتایا کہ ہسپتال میں داخل ایک 40 سالہ مریض میں بلیک فنگس کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مریض کورونا سے صحتیاب ہوا ہے تاہم وہ اب بے قابو ذیابیطس میں مبتلا ہوا ہے۔