جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔کارپوریشن کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی مئیر پرنیما شرما کی قیادت میں منعقدہ اس اجلاس میں ان اسٹینڈ کمیٹیوں کے متعدد اراکین ،سیکریٹری سونینا شرما ،اسٹنٹ کمشنر ودیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کے دوران ڈپٹی مئیر جموں مونسپل کارپوریشن نے سکل ،سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اسکیموں سے عوام کو فائدہ پہنچانے کےلئے سنجیدگی کےساتھ اقدامات اٹھا ئے جائیں جبکہ ان اسکیموں کو لاگو کرنے میں پیش آرہی مشکلات کو حل کرنے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ۔انہوں نے ہوسنگ فار آل اسکیم کو مزید فعال بنانے کےلئے اراکین پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کو بیدار کرنے کےلئے اپنا رول ادا کریں ۔اس دوران تمام کمیٹیوں کے اراکین نے مختلف مسائل کو بھی اجا گر کیا ۔اسٹنٹ کمشنر نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ فلاحی اسکیموں کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں بہترین اقدمات اٹھائے جائینگے ۔