سید امجد شاہ
جموں// جموں ضلع میں کووڈ 19 کے مثبت معاملات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس دوران محکمہ صحت کے حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوامی مقامات پر چہرے کے ماسک پہن کر اور سماجی دوری کے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے 22 اپریل سے 25 اپریل 2022 تک 23 کوویڈ 19 مثبت کیس ریکارڈ کیے ہیں۔عہدیدارنے بتایا”یہ کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے لیکن ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے خاص طور پر جب دہلی کی صورتحال وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے بدل رہی ہے۔ کووڈ 19 کی یہ شکل بھی کمزور معلوم ہوتی ہے لیکن اومیکرون ویرینٹ کی طرح پھیلتی ہے‘‘۔انہوںکہا کہ “اگلے دو سے تین ہفتے بہت اہم ہیں۔ ہمیں صورتحال پر نظر رکھنے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ جموں ضلع میں بھی COVID19 کے پھیلاؤ کے رجحانات بتدریج بڑھ رہے ہیں۔22 اپریل سے پچھلے تین دنوں میںانہوںنے کہا کہ جموں کے مختلف مقامات سے کل 2700 نمونوں میں سے ضلع میں 16 مثبت کیس درج کیے ہیں۔دوسری جانب 8 اپریل سے 14 اپریل تک صرف تین مثبت کیس رپورٹ ہوئے تاہم اس کے بعد مثبت کیس میں اضافہ ہوا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ’’15 اپریل سے 21 اپریل 2022 تک جموں ضلع میں 10ہزارنمونوں میں سے 10 مثبت کیس ریکارڈ کیے گئے”۔ان کا کہناتھا”مثبت کیس کے ہسپتال میں داخل ہونا کم ہے۔ اس کی علامات اومیکرون کے مثبت کیس جیسی ہی ہیں” ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بخشی نگر میں 500 بستروں والا ڈی آر ڈی او ہسپتال کووڈ 19 کے معاملات سے نمٹنے کے لیے قائم کیا گیا تھا ،کوحکام نے بند کر دیا ہے اور عملے کو ان کے متعلقہ مقامات پر واپس تعینات کر دیا گیا ہے۔
جموں ضلع میں دو ہفتوں میں کووڈ معاملات میں بتدریج اضافہ
