عظمیٰ نیوز سروس
جموں// تہوار اور حب الوطنی کے جذبے نے جموں صوبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب قوم نے 77 واں یوم آزادی بڑے جوش اور جوش کے ساتھ منایا۔
جموں
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے موقعہ پرمولانا آزاد (ایم اے) سٹیڈیم میں ترنگا لہرایا۔مشیر موصوف نے پریڈ کامعائینہ کیا ا ورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مختلف سکولوں کے طلباءنے بھی مارچ پاسٹ پیش کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً 7,000 کروڑ روپے کے 350 صحت منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ اس کا مقصد 2023 ءتک ایمز جموں اور 2025 ءتک ایمز کشمیر کا قیام مکمل کرنا ہے جس پر لگ بھگ 4,000 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے، جس کے ظاہری نتائج سے بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔مزید برآں، 1,595 کروڑ روپے کی لاگت سے 7 نئے میڈیکل کالج قائم کئے گئے ہیں۔ 15 نرسنگ کالج قائم کرنے کا منصوبہ ہے جن میں سے 8 پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور 2 (راجوری اور پلوامہ میں) جلد ہی شروع ہونے والے ہیں۔ مزید یہ کہ 212 کروڑ روپے کی لاگت سے کینسر کے 2 اِدارے کام کر رہے ہیں۔طبی تعلیم شعبے میں گزشتہ کچھ برسوں میںڈی این بی، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، نرسنگ، اور پیرامیڈیکس جیسے مختلف کورسوں کی نشستوں کی تعداد بڑھا کر زائد اَز 2,100 کی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ ایم بی بی ایس کی 600 نشستوں میں بھی اِضافہ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہم پیش رفت میںمحکمہ تعمیرات عامہ نے اپریل 2020ءسے مارچ 2023 ءتک پی ایم جی ایس وائی ، نبارڈ اور سی آئی آر ایف سمیت مختلف سکیموں کے تحت کل 7,826 پروجیکٹ مکمل کئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 17,247 کلومیٹر سڑکوں کو بلیک ٹاپ میں اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 29,369.76 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 پی ایم ڈی پی سڑک کے منصوبے چل رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے منصوبے اس برس کے آخیر تک مکمل ہونے کی اُمید ہے۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ اچھی طرح سے ترقی کر رہی ہے جس کا 90فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔
ڈوڈہ
ضلع میں 77 واں یوم آزادی قومی فخر کے جذبے کے ساتھ منایا گیا مرکزی تقریب ڈوڈہ ٹاو¿ن کے سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی، ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین، دھننتر سنگھ کوتوال نے پرجوش تقریبات کے درمیان ترنگا لہرایا اور اس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا ۔ اسی طرح کی تقریبات ایڈیشنل ضلع بھدرواہ ،سب ڈویژن گندوہ ،ٹھاٹھری و عسر میں بھی منعقد ہوئیں جہاں پر میونسپل صدور و بی ڈی سی چیئرپرسنوں نے پرچم کشائی کی اور پریڈ پر سلامی لی ۔پروگرام کے آخر پر تقریبات میں شامل بچوں و کئی سرکاری ملازمین کو اعزازی سرٹیفیکیٹس و مومنٹو سے نوازا گیا۔ضلع کے سبھی تعلیمی اداروں میں بھی یوم آزادی کی تقریبات جوش و جذبہ کے ساتھ منائیں گئیں۔
کشتواڑ
ضلع میںیوم آزادی بڑے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔بلاک کی سطح پر متعلقہ بی ڈی سی چیئرپرسنز کی جانب سے قومی پرچم لہرایا گیا، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس، پولیس لائن، سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر، تحصیل اور بلاک ہیڈ کوارٹر، تمام سرکاری دفاتر، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کی گئی۔مرکزی تقریب تاریخی چوگان گراو¿نڈ پر منعقد ہوئی جہاں وائس چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل صائمہ پروین لون نے ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال کے ہمراہ ترنگا لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیوانش یادو اور سول اور پولیس کے سینئر افسران اور سیکورٹی فورسز اور فوج کے افسران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ضلع انتظامیہ نے مثالی کام ،اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر متعدد افسران کو یادگاری نشانات اور تعریفی اسناد سے نوازا، اس کے علاوہ ہونہار طلباءکو ایوارڈز اور لیپ ٹاپ سے بھی نوازا گیا اور پریڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے علاوہ کھیلوں اور سماجی کاموں کے میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے والی شخصیات کو بھی اعزازات سے نوازا گیا ۔اس سال کے پروگرام کی اہم توجہ کا مرکز الہلال ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ترنگوں کے ساتھ ہندوستان کا نقشہ تھا جوسپورٹس ٹیچرس جاوید کرپک کی نگرانی میں اور سوگم سنگیت انسٹی ٹیوٹ آف میوزک کشتواڑ کی طرف سے حب الوطنی پرفارمنس تھا ۔
رام بن
رام بن میںچیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ڈاکٹر شمشاد شان نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام، صدر ایم سی رام بن سنیتا کماری، ڈی ڈی سی کونسلر، بی ڈی سی چیئرپرسن، ایس ایس پی موہتا شرما، اے ڈی سی ہربنس لال شرما، اعلیٰ افسران، مسلح افواج، ممتاز شہری اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سب ڈویژن بانہال میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری بانہال میں منعقد ہوئی جہاں بی ڈی سی کونسلر بانہال راشیدہ بیگم نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔میونسپل کونسل بانہال میں صدر میونسپل کونسل بانہال پرنس جہانگیر وانی نے پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔رامسو میں بلاک ترقیاتی کونسل کے چیئرمین شفیق احمد کٹوچ نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ کھڑی میں بی ڈی سی چیئرمین سجاد حسین نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ ا±کڑال پوگل پرستان ہیڈکوارٹر پر ڈی ڈی سی کلریپ سنگھ بالی بی ڈی سی چیئرمین ا±کڑال میں پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ ایگریکلچرل کمپلیکس بانہال میں ایپیکلچر ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ ایاز احمد ریشی نے ترنگا لہرایا اور پرچم کو سلامی دی۔مفتاح پبلک سکول کھڑی کی طرف سے بھی یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پرچم کو سلامی دی گئی اور بچوں نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کئی پروگرام پیش کئے۔ڈگری کالج بنکوٹ بانہال اور ہائی سکول بنکوٹ میں بھی یوم آزادی کی نسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ہرچم کشائی کی گئی۔فوج ، سی ار پی ایف اور بیکن کی طرف سے بھی بانہال ، جواہر ٹنل ، ناچلانہ ،کھڑی اور اکڑال میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ضلع رام بن میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر کئی سرکاری ملازمین ، ڈاکٹروں ، رضاکاروں ، پولیس اہلکاروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔
گول
گول سب ڈویژن میں سب سے بڑی تقریب ہائر سکینڈری سکول گول میں منعقد ہوئی جہاں پر بی ڈی سی چیئر پرسن شکیلہ بیگم نے ترنگا لہرایا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول تنویر المجید ، ایس ڈ ی پی او گول نہار رنجن، تحصیلدار گول، راکیش شرما ،ایس ایچ او گول ، بی ایم او گول کے علاقہ دوسرے محکمہ جات کے آفیسران بھی بھر پور شرکت کی ۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں شبیر احمد وانی ، حافظ عبدالطیف ملک اور زاہد بشیر کو بھی بہتر کار کردگی پر توصیفی اسناد سے نوازا۔ سنگلدان ہائر سکینڈری میں بھی اسی طرح کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں پر بی ڈی سی چیئر پرسن نویدہ بیگم نے ترنگا لہرانے کی رسم ادا کیا ۔اس موقعہ پر میڈیا سے وابستہ حافظ ریاض راہی ریاض کو سند سے نوازا گیا وہیں ۔ سب ڈویژن گول کے داڑم بلاک میں بھی ہائی سکول پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پربی ڈی سی چیئر پرسن جاوید اقبال منہاس نے ترنگا لہرانے کی رسم ادا کی۔ اس دوران نیوز سحر انڈا سے وابستہ نمائندہ غیاث الدین شاہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ گاگرہ، کلی مستا ، بھیمداسہ ، اندھ ، چھچھواہ، مہا کنڈ جمن ،داچھن ،ڈھیڈہ ،ٹھٹھارکہ و دوسرے مقامات پر یوم آزادی کی تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا
ادھم پور
ضلع میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب گورنمنٹ پی جی کالج بوائز ادھم پور کے احاطے میں منعقد ہوئی۔ ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین لال چند مہمان خصوصی تھے جنہوں نے صبح 9 بجے قومی پرچم لہرایا اور جموں و کشمیر پولیس، ایس کے پی اے، آئی ٹی بی پی، رضاکار ہوم گارڈز، این سی سی اور دیگر سول دستوں کے علاوہ 31 دستوں کی شاندار پریڈ سے سلامی لی۔رام نگر میں یوم آزادی کی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں ایم سی صدر بنتی دیوی نے ترنگا لہرایا۔
ریاسی
ضلع میں 77 واں یوم آزادی حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور مرکزی تقریب جنرل زوراور سنگھ اسپورٹس سٹیڈیم ریاسی میں منعقد ہوئی جہاں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن ریاسی صراف سنگھ ناگ نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
کٹھوعہ
ضلع میںمرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں ڈی ڈی سی کے چیئرمین کرنل (ریٹائرڈ) مہان سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور ضلع پولیس، پولیس ٹریننگ اسکول، آئی آر پی، این سی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے 45 دستوں پر مشتمل میگا پریڈ سے سلامی ۔
سانبہ
ضلع سانبہ میںچیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کیشو دت شرما نے خوبصورتی سے سجے رانی سچیت سنگھ اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا۔ وائس چیئرمین بلوان سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر ابھیشیک شرما، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بینم توش، اور دیگر ضلعی افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔