جموں// جی 20 ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ سرینگر میں شروع ہوچکی ہے، جس کے پیش نظر جموں بس سٹینڈ سمیت دیگر عوامی مقامات پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ جموں شہر میں چیک پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں جہاں گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ لوگوں کی تلاشی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے اور شناختی کارڈ چیک کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دراندازی کے خطرات کے بعد سرحدی اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے پونچھ، کٹھوعہ، راجوری اور سانبہ اضلاع میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ اس تقریب کے پرامن اختتام کو یقینی بنانے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔