سرینگر/جموں شہر میں سوموار کو مسلسل چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
حکام کے مطابق کرفیو کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہے گا اور جب حالات میں سدھار آئے گا تو اس میں نرمی کے سلسلے میں کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
جموں میں 15فروری کو اُس وقت کرفیو نافذ کیا گیا جب تشدد پر آمادہ بھیڑ نے کشمیریوں اور مقامی مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔
یہ مظاہرین لیتہ پورہ حملے کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے تھے جس میں 14فروری کوکم سے کم49فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات سے شہر میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
شہر میں موبائیل انٹرنیٹ سروس لگاتار معطل ہے۔