رام بن//جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ اور رام بن اور بٹوت قصبہ کی گلیاں آوارہ جانورں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوںخصوصاً بچوں اور بزرگوں کے لئے وبال جان بن گئی ہیں۔مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ ا ٓوارہ جانور اورکُتے جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر عام لوگوں اور گاڑیوں کے لئے ایک بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔،جسکی وجہ سے اس شاہراہ گاڑیوں کی نقل و حرکت میں بھی روکاوٹ آتی ہے۔ان لوگوں کی یہ شکایت ہے کہ قصبہ کے کئی مقامات جیسے کہ کورٹ روڈ، اپر بازار، میترا، باولی بازار، قومی شاہراہ کے لنک روڈوں، رام بن۔گول روڈ خصوصی طور سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بٹوت۔ کشتوڑ قومی شاہراہ پر بھی نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے۔ان لوگوں کا یہ بھی کہناہے کہ آوارہ جانوروں کی موجودگی سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بھی سخت مسائل پیدا ہوتے ہیں ،جس سے کبھی حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔قومی شاہراہ پر آوارہ جانوروں کی تعداد میں اضافہ اور لوگوں پر انکے حملوں خصوصاً سکول جا رہے طلاب پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔میونسپل کمیٹی رام بن اور بٹوت اس مسئلہ پر خاموش بن بیٹھے ہیں ۔ لوگوںنے ان آوارہ جانورں اور کتوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔