ایم ایم پرویز
رام بن// سری نگر جموں قومی شاہراہ جمعہ کو ہلکی ،درمیانی اور بھاری گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت کیلئے کھلی رہی ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قبائلی خاندانوں اور ان کے مویشیوں کی پیدل نقل و حرکت اور ناشری اور بانہال سیکٹر کے درمیان ڈلواس، مہاڑ-کیفے ٹیریا پر سنگل لین سڑک کے علاوہ چند بھاری گاڑیوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے ٹریفک کی سست رفتاری دیکھی گئی۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ سینکڑوں ہلکی درمیانی بھاری گاڑیاں بشمول پرائیویٹ کاریں اور مسافر گاڑیاں بغیر کسی رکاوٹ کے ہائی وے کے دونوں طرف چلیں۔انہوں نے کہا کہ ضروری سامان لے جانے والی بھاری گاڑیاں کشمیر کی طرف جا رہی ہیں اور پھلوں سے لدے ٹرک ہائی وے پر ایک منظم طریقے سے جموں اور دیگر مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔جموں و کشمیر کے محکمہ ٹریفک نے ہفتہ کیلئے ایک تازہ ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ بہتر موسم اور سڑک کے اچھے حالات کے تحت ہلکی درمیانی اور بھاری گاڑیوں کو جموں سری نگرقومی شاہراہ کے دونوں طرف چلنے کی اجازت ہوگی۔