عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں ریلوے اسٹیشن پر ایک پراسرار آگ لگ گئی، جس نے کم از کم 30 جھونپڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ، ابتدائی طور پر شام 6:50بجے کے قریب سٹیشن کی مشرقی کالونی میں واقع لکڑی کی جھونپڑیوں سے شروع ہوئی اور تیزی سے قریبی علاقوں میں پھیل گئی۔مقامی حکام کے مطابق آگ نے 25سے 30جھونپڑیوں کو خاکستر کر دیا۔ آگ کے شعلوں میں پھنسے دو بچوں کو ایمرجنسی ریسپانسرز نے کامیابی سے بچا لیا۔آگ بجھانے کی کوششیں فی الحال جائے وقوعہ پر تعینات فائر ٹینڈرز کے ساتھ جاری ہیں، حالانکہ آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں مشکلات برقرار ہیں جبکہ 2بچوںکو بچالیاگیا۔