جموں //بھگوان رام کا جن دن یعنی کہ رام نومی ریاست بھر میں خصوصاً جموں خطہ میں نہایت ہی جوش و خرش و مذہبی احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس موقعہ پر ایک پر وقار رتھ یاترا نکالی گئی، جس کا اہتمام مشترکہ طور سے جموں و کشمیر دھرم ارتھ ٹرسٹ ،رگھو ناتھ بازار ویلفیئر ایسو سی ایشن ،سناتن دھرم سببھا، راجپور سبھا، برہمن سبھا، مہاجن سبھا، کھتری سبھا، رگھو ناتھ ہیریٹیج سوسائٹی اور متعدد سماجی و مذہبی تنظیموں نے کیا تھا ۔رتھ یاترا نکالنے سے قبل شری رگھو ناتھ جی مندر میں جے اینڈ کے ڈھرمارتھ ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر کرن سنگھ ، ٹرسٹی و ایم ایل سی اجات شترو سنگھ ، کمار رن وجے سنگھ کے علاوہ کونسل کے ممبران مبارک سنگھ ، اجے گنڈوترہ، وائی وی شرما ، اور سیکرٹری دھرمارتھ ٹرسٹ ڈاکٹر ست پال،ایڈمنسٹریٹر رگھو ناتھ جی مندر درشن شرما نے عہدہ داروں کے ہمراہ پوجا ارچنا کی۔بعد ازاں ایک شاندار اور رنگا رنگ رتھ یاترا نکالی گئی ،جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔رتھ یاترا رگھو ناتھ مندر سے شروع ہوئی اور ہری مارکیٹ ،ریذیڈنسی روڈ، راجندر بازار، سٹی چوک، پُرانی منڈی، لنک روڈ، جین بازار، مبارک منڈی پکا ڈنگا ،موتی بازار ،پٹیل بازار و غیرہ سے ہوتے ہوئے رگھو ناتھ جی مندر میں ہی اختتام پذیر ہوئی۔رتھ یاترامیں ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک، ایم ایل سی رومیش اروڑہ، سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا، یدھ ویر سیٹھی، بودھ راج شرما و دیگ رمعزز لوگوں نے شرکت کی۔متعدد ہندو تنظیموں نے یاترا کا شاندار ا ستقبال کیا، یاترا خوش سلوبی سے منعقد کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے۔