جموں // ریاستی ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کے عمل میں خطہ پیر پنچال اور چناب کو نظر انداز کرنے کا معاملہ قانون ساز اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے حکومت واپوزیشن اراکین نے کہا کہ جموں کے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سکول نہ کیا جائے ۔قانون وانصاف محکمہ کے مطالبات زر پر کانگریس کے وقار رسول وانی نے کہا کہ آج تک ہائیکورٹ میں صوبہ کے کسی بھی مسلمان کو جج کے عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے وزیر قانون وانصاف عبدالحق خان سے اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ جموں کے مسلمانوں کو بھی ہائیکورٹ میں نمائندگی دی جائے ۔پی ڈی پی کے چودھری قمر حسین نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی جموں ،کٹھوعہ اور سانبہ تک ہی محدود ہے اور خطہ پیر پنچال وچناب سے بہت سارے ایسے جج ہیں جو اس عہدے کے اہل ہیں تاہم اُج تک جموں کے مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیا ۔انہوں نے سوال کیا کہ جموں خطہ سے کوئی مسلمان جج کیوں نہیں بن سکتا ۔