سرینگر/سرمائی دارالحکومت جموں میں جمعرات کو ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم18شہری زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس، جموں، ایم کے سنہا نے گرینیڈ دھماکے اور اس میں18افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
یہ دھماکہ جموں کے بس اسٹینڈ میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیر کر تلاشی کارروائی شروع کی تاکہ گرینیڈ حملہ کرنے والوں کو پکڑا جاسکے۔