Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں اور خطہ چناب میں دسہرہ جوش و خروش سے منایا گیا | راون، کمبھ کرن او رمیگ ناتھ کے پتلے نذرآتش ،رام لیلا کا بھی اہتمام

Towseef
Last updated: October 12, 2024 10:55 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عاصف بٹ+ایم ایم پرویز

جموں//برائی پر اچھائی کی جیت کاتہوار دسہرہ بدھ کو پورے جموں خطہ میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
جموں
مرکزی تقریب پریڈ گراؤنڈ جموں میں منعقد ہوئی جہاں راون، اس کے بھائی کمبھ کرن اور بیٹے میگ ناتھ کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔اس تقریب کا اہتمام سناتن دھرم سبھا نے کیا تھا۔
کشتواڑ
کشتواڑ ضلع کشتواڑ میں ہر سال کی طرح امسال بھی دسہرہ کا تہوار نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایاگیا جس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے تاریخی چوگان گرائونڈ میں جمع ہوکر راون کے پتلےنذر آتش کئے۔ سناتن دھرم سبھا کشتواڑ و آدرش ڈرامیٹک کلب کی جانب سے دسہرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس دوران رام کا جلوس آدرش ڈرامیٹک کلب دھرمشالہ سے نکالاگیاجس میںسینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے جھانکی کے ساتھ چوگان گراؤنڈ میں جمع ہوکر راون، کمبھ کرن اور میگ ناتھ کے پتلے نذرآتش کئے۔ ضلع کے دیگر مقامات پر بھی رام لیلا کا اہتمام کیا گیاتھا اور دسہرہ کی تقریب منائی گئی ۔ ضلع میں سب سے بڑی تقریب چوگان گرائونڈ میں ہوئی جہاں ضلع انتظامیہ کے ہمراہ پولیس نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔ ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
رام بن
ضلع رام بن میں دسہرہ کا تہوار ہفتہ کو ضلع بھر کے ہندوؤں نے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔یہ تہوار روایتی مذہبی رسومات کے ساتھ منایا گیا اور قصبے کے مختلف مندروں میں پوجا ارچناکی گئی۔اس سلسلے میں سناتن دھرم سبھا دسہرہ کمیٹی، رام ناٹک کلب اور آر ایس ایس یونٹ رام بن کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گراؤنڈ رام بن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں راون، میگھناتھ اور کمبھ کرن کے پتلےنذر آتش کئےگئے۔تقریب میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ وجے دشمی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے یوم تاسیس کے موقع پر، رضاکاروں نے رام بن کے مختلف علاقوں میں اپنا روایتی پیدل مارچ (پتھ سنچالن) بھی نکالا اور اپنے دفاع کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔آر ایس ایس کے کیڈٹس کا مارچ پاسٹ (سنچالن) رام بن شہر سے ہوتا ہوا گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول سے میترا تک اور پیچھے سے نکلا۔ شستر پوجن کا انعقاد کیا گیا۔مارچ کے بعد، ایک اسمبلی (شاکھا) کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع سنچالک ڈاکٹر موہن لال شرمااور جموں کشمیر پرانت (ایگزیکٹیو ممبر، ورکنگ کمیٹی، آر ایس ایس، جے اینڈ کے) نے سامعین اور آر ایس ایس کے کیڈٹس کے سامنے ایک خطبہ (پرواچن) دیا۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ہمیشہ قومی کاز میں سب سے آگے رہی ہے۔ اس موقع پر شستر پوجن کی سالانہ رسم بھی منعقد کی گئی۔تقریب کا اختتام راون، میگناتھ اور کمبھ کرن کے پتوں کو جلا کر کیا گیا۔ضلعی اور پولیس انتظامیہ نے تہوار کے ہموا رانعقادکے لئے وسیع سیکورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کئے تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری
تازہ ترین
متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی اپیل: انتشار سے گریز کیا جائے
تازہ ترین
پہلگام حملہ: این آئی اے کو دو ملزمان کی پوچھ گچھ کیلئے 10 روزہ مزید ریمانڈ حاصل
برصغیر
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?