جموں//جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر اوونی لواسہ ، جو کہ گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کی روگی کلیان سمیتی کے چیئرپرسن بھی ہیں، نے کمیٹی کے اراکین کی میٹنگ میں ادارہ صحت کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں موجود دیگر لوگوں میں چیف میڈیکل آفیسر جموں ہربخش سنگھ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر نریندر سنگھ بھٹیال، سمیتی کے دیگر اراکین کے علاوہ انفارمیشن، پی ڈی ڈی آیوش محکموں کے دیگر سینئر افسران بھی شامل تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے چیئر اور دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ہسپتال میں ہونے والی کامیابیوں اور کام کے حوالے سے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال نے بزرگ شہریوں کی خصوصی دیکھ بھال کے لیے دوسرا اننگ کلب شروع کیا ہے۔ انہوں نے چیئر کو یہ بھی بتایا کہ پی ایم جے واے وائی کی 85فیصد تبدیلی حاصل کی گئی ہے اور جلد ہی 100فیصد تبدیلی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ نے چیئر کو ہسپتال کی بعض ضروریات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا جن میں ہسپتال کے پرانے بلاک کی مرمت/تزئین و آرائش، میٹریل کی خریداری، آؤٹ سورس سٹاف کو ادائیگیوں کا اجراء ، لیب ڈائیگنوسٹک سروسز کی اپ گریڈیشن، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا انتظام کے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔