دبئی//سعودی عرب کے ایمی گریشن وپاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل نے جمعہ کے روز مملکت میں پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد جاری کی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق جمعہ کی شام تک 7 لاکھ 19 ہزار 385 ہوگئی تھی جب عازمین کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال اب تک سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں 6.5 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ رواں سال 44 ہزار 157 عازمین حج زیادہ آئے ہیں۔پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق چھ لاکھ 98 ہزار 832 عازمین حج ہوائی جہازوں، 12 ہزار 159 خشکی اور 8 ہزار 394 سمندر کے راستے سے سعودی عرب پہنچے۔