جمالٹہ میں پولیس پارٹی پرحملہ،ایک اہلکارزخمی

سرینگر//جمالٹہ نواکدل میں اتوار شام کو جنگجوئوںکے پولیس پارٹی پرحملہ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنگجوئوں نے علاقے میں پولیس پارٹی پرحملہ کیاجس کے نتیجے میں اہلکارزخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کی شناخت 37برس کے محمد مقبول کے طور ہوئی ہے۔اس دوران ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ جمالٹہ نواکدل میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پرپولیس کی ایک چھوٹی جماعت نے چھاپہ مارا ۔ترجمان کے مطابق جونہی پولیس پارٹی مشتبہ مقام پر پہنچی ،چھپے ہوئے جنگجوئوں نے بے تحاشہ فائرنگ شروع کی جس کی وجہ سے ایک اہلکارزخمی ہوا۔پولیس کے مطابق علاقہ میں لوگوں کی موجودگی اور شام کی بھیڑ کی وجہ سے پولیس نے تحمل سے کام لیا،تاہم سی آرپی ایف اور پولیس کی مزیدکمک نے موقعہ پر پہنچ کرگھرگھرتلاشی کارروائی شروع کی۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔