عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کر دی ہے۔شاہ نے ایکس پر کہا، “وزیراعظم نریندر مودی کی دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے جماعت اسلامی، جموں کشمیر پر پابندی کو پانچ سال کے لیے بڑھا دیا ہے”۔انہوں نے کہا”یہ تنظیم ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے‘‘۔ تنظیم کو سب سے پہلے 28 فروری 2019 کو ‘غیر قانونی’ قرار دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ “جو بھی ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا اسے بے رحمانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا”۔