بلال فرقانی
سرینگر// اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کشمیر نے ایک ٹیچر کی خدمات کو ختم کردیا ہے جو 13 سال قبل فرضی تقرری کے آرڈر تیار کرکے محکمہ میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوا تھا۔ایک حکم کا حوالہ دیتے ہوئے، چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر نے نومبر 2022 میں ایک خط میں اطلاع دی کہ سرکاری اسکول میں استاد کے طور پر کام کرنے والے ایک ‘جعل ساز’ کی سروس بک میں اس بات کا اندراج ظاہر ہوتا ہے کہ جے کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منتخب ہونے کے بعد اسے 2009 میں RBA زمرہ کے تحت بطور استاد مقرر کیا گیا تھا۔”ان کے تقرری کے حکم کی صداقت کا پتہ لگانے کے لیے، DSEK کی طرف سے دسمبر 12-2009 کو جاری کردہ اصل آرڈر کی تصدیق سروس سلیکشن بورڈ سے کی گئی اور یہ پتہ چلا کہ ان کا نام اصل تقرری آرڈر میں کہیں بھی نہیں ہے اور نہ ہی اصل انتخاب میں‘‘۔ مجرم ‘استاد’ کو معطلی کے تحت رکھا گیا تھا اور ہیڈآفس کیساتھ سے منسلک کیا گیا تھا اور وہ آرڈر کی تعمیل میں ڈائریکٹوریٹ کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہا تھا۔ اس معاملے کی انکوائری جوائنٹ ڈائریکٹر (سنٹرل) نے کی جنہوں نے گہرائی سے انکوائری کی اور بتایا کہ ان کے حق میں جاری ہونے والا تقرری کا حکم نامہ جعلی ہے اور جعلساز نے محکمے میں جعلی تقرری آرڈر تیار کرکے اپنے داخلے کا انتظام کر لیا ہے۔ “لہٰذا اس نے سرکاری خزانے سے غیر قانونی اجرت حاصل کرتے ہوئے حکام کو دھوکہ دیا ہے۔”’’مجرم استاد‘‘ نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا اور اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے جنوری-10-2023 کو جواب جمع کرایا ہے، جس کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی اور اسے نظر ثانی کے لیے میرٹ سے عاری پایا گیا۔مذکورہ شخص کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے گی۔