عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع پولیس کشتواڑ نے کشتواڑ کورٹ کمپلیکس میں جعلی حلف ناموں کی تصدیق پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے نوٹری کا کام کرنے والے ایڈوکیٹ رویندر گوسوامی نے ایک جعلی تصدیق کرنے والے شخص کو پکڑا جسکے بعد سبھی وکلا سیشن جج کے پاس گئے۔
انھوں نے پولیس کو فوری طور اس معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا۔ بتایا جارہاہے کہ کشتواڑ کورٹ کمپلیکس کے اندر گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی حلف ناموں کو تصدیق کی جارہی تھی اور چھ ستمبر کو اسی طرح ایک شخص کو پکڑاگیا جسے کورٹ کمپلیکس کے اندر کام کررہے درمیانہ دار لوگوں نے یہ جعلی تصدیق نامہ دیاتھا اور یہ ایجنٹ لوگوں کو دودو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،یہ لوگ حلف نامے میں جھوٹی سیل و دستخط کرکے لوگو ں سے پیسے وصولتے ہیں۔یہ ا یک گینگ کی طرح کام کرتے ہیں اور من مانی طور پیسے وصولتے ہیں انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ پولیس نے مقدمہ ایف آئی آر زیرنمبر 208/2023 زیردفعہ 417,419,420,465,468,471 درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔