سرینگر /سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو کہا کہ ر یاست جموں کشمیر کے مستقل اور پشتینی باشندگی قانون35اے سے متعلق کیس کی ہندوستان کی سپریم کورٹ میں19 ، 20 اور21 فروری کو ممکنہ شنوائی کے پیش نظر کشمیری عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ قائدین اس ضمن میں بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور شنوائی کی حتمی تاریخ کا پتہ چونکہ ایک دن پہلے شام کے 7 بجے تک معلوم ہوجاتی ہے لہذا جس دن بھی اس کیس کی شنوائی ہوگی اُس دن مکمل احتجاجی ہڑتال کر کے اپنی اس موقف کو واضح کریں کہ مستقل باشندگی کے قانون کیساتھ کسی بھی چھیڑ چھاڑ کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔
انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس قانون میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ یہ قانون سب کیلئے بحثیت قوم کے بقاء کی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔