جموں//’’ جسے رب رکھے،اسے کون چکھے‘‘کے مصداق فدائین حملے میں زخمی ہوئی خاتون نے بچی کوجنم دیا۔بتایاجاتاہے کہ دونوں زخمی ماں اورنوزائدہ بچی صحیح سلامت ہیں ۔ جموں کے سنجواں علاقہ میں واقع ایک فوجی چھائونی میں ہوئے فدائین حملے کے دوران زخمی ہوئی ایک حاملہ خاتون نے اسی حالت میں ایک بچی کوجنم دیا۔معلوم ہواکہ سنیچرکے روزآرمی کے فیملی کوارٹرز میں رہائش پذیرایک فوجی کی اہلیہ فدائین حملے کے دوران کمرمیں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی ۔خاتون کویہاں سے آرمی ہیلی کاپٹرمیں سوارکرکے فوجی اسپتال منتقل کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ 35سالہ خاتون چونکہ حاملہ تھی ،اسلئے اُسکاآپریشن کرتے وقت احتیاط برتی گئی ۔رپورٹ کے مطابق حاملہ خاتون کاایک اورآپریشن کیاگیا،اوراس نے ایک بچی کوجنم دیا۔بتایاجاتاہے کہ دونوں زخمی ماں اورنوزائدہ بچی سلامت ہیں ۔