سرینگر//گورنر این این ووہرا نے آج راج بھون سرینگر میں جسٹس گیتا متل کو جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا ۔ حلف دلانے کے بعد گورنر نے جسٹس متل کو مبارکباد دی اور چیف جسٹس کے عہدے کی کامیابی کیلئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں ۔ تقریب پر خاتونِ اول اوشا ووہرا ، سابق وزراء اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ ، گورنر کے مشیر بی بی ویاس ، وجے کمار ، خورشید احمد گنائی ، سپریم کورٹ اور ریاستی ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابقہ جج صاحبان ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینہ ، ڈی جی پی ایس پی وید کے علاوہ دیگر سول ، پولیس اور جوڈیشل افسران سمیت جسٹس متل کے افرادِ خانہ بھی موجود تھے ۔